اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں مون سون کا دھواں دھار سپیل، جل تھل ایک، نشیبی علاقوں میں پانی جمع

12 Aug 2024
12 Aug 2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں کے دھواں دھار سپیل سے جل تھل ایک ہو گیا۔

لاہور میں موسلا دھار بارش نے رنگ جما دیا، شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی خوب بادل برسے جبکہ نارووال، پتوکی، منچن آباد اور دیگر شہروں میں تیز بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ بارشوں سے ہری پور کے ندی نالوں اور دریائے دوڑ میں طغیانی آ گئی ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ملکہ کوہسار مری جانیوالے سیاحوں کیلئے خصوصی ایڈوائزری
دوسری جانب ملکہ کوہسار مری آنے والے سیاحوں کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

سی ٹی او مری بینش فاطمہ نے کہا ہے کہ مری میں داخل ہونے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس، پبلک سروس گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے، بڑی گاڑیوں کے داخلے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، سیاح مری آنے کے لیے مکمل طور پر درست گاڑی کا انتخاب کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ گاڑی کے وائپر اور لائٹس مکمل طور پر درست حالت میں رکھیں، سلپری روڈ اور خطرناک موڑ ہونے کی وجہ سے تیز رفتاری سے گریز کریں، دوران ڈرائیونگ ون وے کی خلاف ورزی اور غلط اوور ٹیکنگ نہ کریں، مری کی تمام سڑکیں دو طرفہ ہیں لہٰذا ڈبل لائن بنانے سے گریز کریں۔

بینش فاطمہ کا کہنا تھا کہ سیاح گاڑی کو روڈ پرکھڑی کرکے تصاویر نہ بنائیں تا کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، شاہراہوں پر کھڑے ٹریفک وارڈنز اور ضلعی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

چیف ٹریفک آفیسر مری نے فورس کو ہدایت کی کہ ٹریفک افسران و اہلکار ایمانداری سے ٹریفک ڈیوٹی سر انجام دیں، مری آنے والے سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، ڈی ایس پی ٹریفک مری اور دیگر افسران خود فیلڈ میں رہ کر سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں، مری پہاڑی علاقہ ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے