اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہمارا سیاسی نظام مسائل کرپٹ اور نا اہل لوگوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے،شاہد خاقان عباسی

11 Aug 2024
11 Aug 2024

(لاہور نیوز) عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارا سیاسی نظام مسائل کرپٹ اور نا اہل لوگوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ ملک میں سیاسی جماعتیں منشور بناتی ہیں اور بھول جاتی ہیں ، اس ملک میں  سیاستدان ، بیوروکریٹ ، جج اور فوجی حلف کی خلاف ورزی کرتے ہیں ،جو ملک آئین توڑتے ہیں وہ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں ہر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ آئے، ہم نے اسلام آباد میں پارٹی کا اعلان کیا تھا،ہم نے وژن ڈاکومنٹ بنایا ہے جس میں مسائل اور حل دیے گئے ہیں، آج ہر پاکستانی پریشان ہے، جہاں بھی جائیں لوگ سوال کرتے ہیں کہ ملک کا کیا بنے گا؟ہمارا کیا بنے گا؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے