اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں دوسرے مذہب کے لوگوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں : طاہر اشرفی

11 Aug 2024
11 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دوسرے مذہب کے لوگوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔

اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان جڑانوالہ اور سرگودھا جیسے واقعات کا متحمل نہیں ہو سکتا،  ملک میں کسی کو بھی انتشارپھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توہین مذہب اور رسالت کا مسئلہ بیان کیا جاتا ہے، پاکستان میں موجود غیر مسلم توہین مذہب کے مرتکب نہیں ہیں، عدلیہ سے اپیل ہے توہین مذہب کے کیسز کے فیصلے جلدی کیے جائیں تاکہ اصل مجرمان کو سزا ملے۔

حافظ طاہراشرفی کا کہنا تھا  کہ ہم بین الاقوامی پراپیگنڈے کا شکار بھی اسی لیے ہوتے ہیں کہ عدلیہ کے فیصلوں میں تاخیر ہے، میں آج یہ فتوی پیش کر رہا ہوں کہ اگر کوئی شخص کسی پر جان بوجھ کر توہین مذہب اور توہین رسالت کا الزام لگاتا ہے تو قانون اس کے خلاف کھڑا ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے