اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیلابی ریلوں کی آمد: پی ڈی ایم اے کی دریائے سندھ سے ملحقہ اضلاع کو فلڈ وارننگ جاری

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(لاہور نیوز) سیلابی ریلوں کی آمد کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے سندھ سے ملحقہ اضلاع کو فلڈ وارننگ جاری کر دی۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے کمشنر سرگودھا، ڈیرہ غازی خان اور کمشنر بہاولپور کو الرٹ جاری کیا گیا ہے، میانوالی، بھکر، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں آئندہ چند روز تک سیلابی صورتحال برقرار رہنے کا خدشہ ہے، تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کہ تونسہ اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے