اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان نے شیخ مجیب کو ہیرو بنا کر پیش کیا، مجسمہ گرتے ہی یو ٹرن لیا: عطا تارڑ

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے شیخ مجیب کو ہیرو بنا کر پیش کیا، مجسمہ گرتے ہی یو ٹرن لے لیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی نے شیخ مجیب کو ہیرو بنا کر پیش کیا ، جیل سے بار بار عمران خان نے شیخ مجیب ، شیخ مجیب کہا اور اپنا موازنہ شیخ مجیب سے کیا جبکہ ان کے پارٹی رہنماؤں نے تقریریں بھی کیں کہ ہمارا لیڈر شیخ مجیب جیسا ہے۔

انہوں نے کہا اب بنگلا دیش میں جس طرح کے حالات پیدا ہوئے ہیں، اس پر تحریک انصاف کے بدلتے بیانیے نے چکرا کر رکھ دیا ہے، پاکستان کے عوام اور حکومت موجودہ صورتحال میں بنگلا دیش کے عوام کے ساتھ ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کا ترمیمی بل قومی اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور ہوا، سینیٹ سے بھی الیکشن ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ہو چکا ہے، سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کیلئے پارلیمنٹ میں فہرستیں دیتی ہیں، جس پارٹی کا پارلیمنٹ میں وجود ہی نہیں اسے کس طرح مخصوص نشستیں دی گئیں، سپریم کورٹ کے فیصلے میں دو ججز نے اہم سوالات اٹھائیں ہیں۔

انہوں نے کہا قانونی معاملات میں انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہئے، 15 روز سے سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا، میرا سوال ہے کہ کیا بیان حلفی جمع کرانے کے بعد کوئی بھی رکن اپنی پارٹی تبدیل کر سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے