اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے: عمر ایوب

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سب کچھ عیاں کر دے گی، ہمارے نام تو پہلے ہی ای سی ایل میں ہیں باقی سب کے بھی ہونے چاہئیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد تو ہیلی کاپٹر پر بھارت چلی گئی، اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر بھی کام نہیں آنا، لاہور سے ہیلی کاپٹر سے امرتسر جایا جا سکتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم تو لوگوں کو روک رہے تھے، بتایا تھا کہ اندر ٹریپ ہے، نو مئی کو ہمارا روکنا کسی کو نظر کیوں نہیں آیا؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے