اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نعمان اعجاز کی پوسٹ نے عائشہ ملک کو جذباتی کردیا

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(ویب ڈیسک) معروف سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر نیا پیغام شیئر کیا ہے جس نے سابقہ اداکارہ عائشہ ملک المعروف عائشہ خان کو جذباتی کر دیا ۔

اداکار نعمان اعجاز اکثر اوقات اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویروں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں،حال ہی میں اداکار نے گلابی شرٹ میں اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آپ کے اپنے پیاروں کے ساتھ گزرے اس ہر دن اور ہر لمحے کے لیے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔

اداکار نے لکھا کہ زندگی بہت قیمتی ہے، پتہ نہیں کب بلاوا آجائے، کوشش کریں خود کو بدلنے کی، نہ کہ دوسروں کو بدلیں، ہر ایک انسان کی ایسی زندگی بھی ہوتی ہے جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔

نعمان اعجاز کی اس پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کی خوبرو، سابقہ اداکارہ عائشہ ملک نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے لکھا نومی بھائی، اللہ آپ کو صحت مند اور خوشیوں بھری زندگی نصیب کرے، انشاءاللہ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے