اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عمرے کی سعادت حاصل کرنے کےبعد آئمہ بیگ کا ملک میں بڑی مہم چلانے کا اعلان

05 Aug 2024
05 Aug 2024

(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے عُمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ملک بھر میں ‘می ٹو’ مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

آئمہ بیگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں کہا کہ عُمرے کی ادائیگی کے بعد مجھے بہت ہمت ملی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میرے ملک کی خواتین کو مضبوط بنانے اور اُنہیں دھوکے باز لوگوں سے بچانے کے لیے ‘می ٹو’ مہم کی بہت ضرورت ہے۔

گلوکارہ نے کہا کہ کافی عرصے سے میری نظر میں کئی ایسے شکاری لوگ ہیں جنہوں نے لڑکیوں کی زندگیاں تباہ و برباد کی ہیں لیکن میں چند وجوہات کی وجہ سے اب تک خاموش تھی۔اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی خاموشی کی وجہ سے ہمیشہ شرمندہ رہوں گی لیکن اب میں اعلان کررہی ہوں کہ میں بہت جلد ‘می ٹو تحریک’ کا آغاز کرنے والی ہوں، میں خواتین کے لیے آواز بُلند کروں گی۔

آئمہ بیگ نے کہا کہ اس تحریک کے ذریعے پیغام دوں گی کہ ہم خواتین کوئی کھلونا یا مذاق نہیں ہیں بلکہ ہم مردوں کے اس دنیا میں وجود کا سبب ہیں لہٰذا ہمیں عزت ملنی چاہیے۔گلوکارہ نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس می ٹو تحریک کے ذریعے ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بُلند کریں کیونکہ کئی لڑکیاں زیادتیوں کی وجہ سے ذہنی و جسمانی تکلیف کا سامنا کررہی ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس کچھ لوگوں کے ناموں کی فہرست ہے جنہوں نے خواتین پر ظلم کیا، ہم دلائل اور ثبوت کے ساتھ کام کریں گے اور تمام خواتین کی مدد کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے