04 Aug 2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر محمد رضوان، بابراعظم اور شاہین آفریدی کے خلاف ایکشن لینے کی تیاری کرلی۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے خلاف ڈسپلنری کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے، ڈسپلنری کمیٹی تینوں کھلاڑیوں کی گروپنگ سے متعلق رپورٹ مرتب کرےگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل بارے خبروں کی سختی سے تردید
بورڈ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی کو تینوں کھلاڑیوں کی گروپنگ سے متعلق رپورٹس موصول ہوئیں، تینوں کھلاڑیوں کے آپس میں تعلقات خراب ہونے کے حوالے سے بھی رپورٹ موصول ہوئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی کی رپورٹ کے بعد تینوں کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیاجائےگا۔