اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان شاہینز نے پہلے ون ڈے میں این ٹی سٹرائیک کو پچھاڑ دیا

04 Aug 2024
04 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان شاہینز نے پہلے ون ڈے میچ میں این ٹی سٹرائیک کو 4 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔

این ٹی سٹرائیک کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان شاہینز کے باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 46.1 اوورز میں 142 رنز تک محدود کر دیا۔

پاکستان شاہینز کے باؤلرز میں جہانداد خان اور مبصر خان نمایاں رہے، جہانداد خان نے 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جو ان کے ون ڈے کیریئر میں بہترین باؤلنگ ہے جبکہ مبصر خان نے 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز نے مطلوبہ سکور 35.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، صاحبزادہ فرحان 30، عرفان خان 21 اور عثمان خان 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان شاہینز دورے کے دوسرے ون ڈے میچ میں منگل کے روز بنگلادیش اے کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے