اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی کی تیسرے مقدمے میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر اعتراض ختم

01 Aug 2024
01 Aug 2024

(لاہور نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی تیسرے مقدمے میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کو ختم کر دیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی، رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا تھا۔

 درخواست میں بشری بی بی کی نیب کے تیسرے مقدمے میں گرفتاری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی، درخواست میں تشدد کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور خواتین اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت عالیہ نے بشریٰ بی بی کی نیب کے تیسرے مقدمے میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے سماعت کیلئے مقرر کرنے  کی ہدایت کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے