اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آئی جی پنجاب کا ایس پی یو کو بھی سروسز فیس سے متعلق رولز بنانے کا حکم

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کو بھی سروسز فیس سے متعلق رولز بنانے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ایس پی یو کی سکیورٹی اب مفت نہیں ہو گی، پرائیویٹ پراجیکٹس پر سکیورٹی سروسز کیلئے پیسے ادا کرنا پڑیں گے، سکیورٹی کیلئے منگوائے گئے اہلکاروں کی سروسز کی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی ایس پی یو کو رولز بنا  کرایگزیکٹو بورڈ میں بھجوانے کاحکم دے دیا۔

پولیس حکام کے مطابق کسی بھی پرائیویٹ پراجیکٹ یا نان گورنمنٹ ادارے کو سکیورٹی دینے والے اہلکاروں کی تنخواہ کے برابر چارجز وصول کئے جائیں گے،  ایس پی یو کے ملازمین کو بھجوانے کیلئے پہلے مجاز اتھارٹی کی اجازت درکار ہوگی۔

حکام نے بتایا ہے کہ جس پراجیکٹ یا ادارے کو سکیورٹی بھجوائی جائے گی اس کی ساکھ کو پہلے مکمل چیک کیا جائےگا، سکیورٹی سروسز کی مد میں ملنے والے چارجز ایس پی یو کے ملازمین کی ویلفیئرو دیگر معاملات پر خرچ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے