اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا، 7 افراد شدید زخمی

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک حادثہ لاہور کے علاقے تھانہ موچی گیٹ کی حدود میں پیش آیا جہاں ہوٹل میں سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں وہاں موجود 7 افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، پولیس نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت 36 سالہ زوہیب، 18 سالہ مزمل دانش، 30 سالہ شاہد، 33 سالہ بلال، 17 سالہ کاشف، 21 سالہ فیصل، محمد فیض اور 21 سالہ اسامہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے