اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

محکمہ سکول ایجوکیشن کا 5800 سکول این جی اوز کے حوالے کرنے کا فیصلہ

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(ویب ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن نے 5800 سکول ری آرگنائز کرنے کا فیصلہ کر لیا،ری آرگنائز ہونیوالے سکولوں میں لاہور کے 200 سکول بھی شامل ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے پہلے مرحلے میں 5800 سرکاری سکول ری آرگنائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پنجاب پبلک سکول ری آرگنائز پروگرام کے تحت کل 13ہزار سکولوں کو پرائیویٹ این جی اوز کے حوالے کیا جانا ہے۔مذکورہ سکولوں میں لاہور کے 200 سکول بھی شامل ہیں۔

ری آرگنائز پروگرام کے تحت صوبہ بھر سے موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ سنگل ٹیچر اور ایک سو سے کم تعداد والے سکولوں کو پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔

سکولوں کو اگست کے پہلے ہفتے پرائیویٹ این جی اوز کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔ ری آرگنائز پروگرام کے تحت متعلقہ سکولوں کے ہزاروں اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے ماتحت کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے