اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیمنٹ کی فی بوری 35 روپے ٹیکس مانگا جا رہا ہے، چوہدری ساجد علی

23 Jul 2024
23 Jul 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز چوہدری ساجد علی کا کہنا ہے حکومت ناجائز ٹیکس لگا رہی ہے، سیمنٹ کی فی بوری 35 روپے ٹیکس مانگا جا رہا ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں پیٹرن ان چیف محمد منیر چوہدری، چیئرمین چوہدری ساجد علی، وائس چیئرمین طاہر حمید اور ایگزیکٹو ممبران نعمان احمد، عارف محمود خان، آصف سعید، شیخ عبد المجید، ملک سعید اور راؤ نوید اختر شریک ہوئے۔

چوہدری ساجد علی کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیمنٹ انڈسٹری پر اضافی ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا ہے، ریٹیلرز بھی اس بوجھ تلے دب گئے ہیں، سیمنٹ انڈسٹری بند ہونے سے لاکھوں افراد بیروزگار ہو گئے، سیمنٹ کی ایک بوری پر 8 سے 10 روپے کا مارجن ہے۔

 چوہدری ساجد علی کا مزید کہنا تھا کہ سیمنٹ انڈسٹری کو ہڑتال پر گئے 11 روز ہو گئے، کسی حکومتی نمائندے نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔

عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو ٹیکس دینا چاہتے ہیں، حکومت لینے کو تیار نہیں، حکومت ہمارے ساتھ مشاورت کرے اور ٹیکس وصولی کا طریقہ کار درست کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے