اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ڈی ایم اے کی میزبانی میں پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں پر کانفرنس کا انعقاد

23 Jul 2024
23 Jul 2024

(لاہور نیوز) تیز رفتاری سے رونما ہوتی موسمیاتی تبدیلیوں پر تمام متعلقہ اداروں نے سر جوڑ لئے۔

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پی ڈی ایم اے نے موسمیاتی تغیروتبدل اور سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ملکی اور غیرملکی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیا۔

ہمارا ملک اِس وقت شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے والے ممالک میں آٹھویں نمبر پر ہے، اِس کے باوجود اگرچہ ابھی تک اِس معاملے پر مطلوب سنجیدگی تو دیکھنے میں نہیں آرہی لیکن پی ڈی ایم اے پنجاب نے اِس سلسلے میں ایک اچھا قدم اُٹھایا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی میزبانی میں پنجاب میں پہلی بار موسمیاتی تبدیلیوں پر کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ملکی اور غیرملکی این جی اوز نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کا کہنا تھا کہ اُن کا ملک موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی بھرپور مدد کر رہا ہے۔

کانفرنس کے دوران قدرتی آفات سے بچاؤ اور خصوصاً سیلاب کے موسم سے پہلے اِس سے بچاؤ کی تجاویز پر سیرحاصل گفتگو ہوئی اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں این ڈی ایم اے، پنجاب پولیس، محکمہ موسمیات، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے