اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور گیریژن یونیورسٹی نے نیشنل انجینئرنگ روبوٹک مقابلہ جیت لیا

17 Jul 2024
17 Jul 2024

(ویب ڈیسک ) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام (NUST ) یونیورسٹی میں سات روزہ نیشنل اینجینئرنگ روبوٹک مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بنیادی طور پر پورے پاکستان سے 287ٹیمز نے حصہ لیا۔

نیشنل انجینئرنگ روبوٹک مقابلہ میں لاہور گیریژن یونیورسٹی سے 12 ٹیمز نے شرکت کی اور تمام کیٹیگریز میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کیش پرائز بھی وصول کئے۔ان مقابلہ جات کا مقصد نوجوان نسل میں جدید ٹیکنالوجی کا رجحان پیدا کرنا،اُن کی صلاحیات کو اُبھارنا اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

مقابلے کے بعد فاتح ٹیمز کے لئے ایل جی یو میں ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر لاہور گیریژن یونیورسٹی میجر جنرل خلیل ڈار ہلالِ امتیاز ملٹری (ر)نے اس  شاندار کامیابی پر طلباءسے خطاب کیا اور اُن میں اسناد تقسیم کیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے