اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں کوئی گینگ اور نو گو ایریا برداشت نہیں: مریم نواز

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی گینگ اور نو گو ایریا برداشت نہیں۔

پولیس افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے ”کی پرفارمنس انڈیکیٹرز“مقرر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبہ بھر کے پولیس افسران نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نے پولیس افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے ”کی پرفارمنس انڈیکیٹرز“مقرر کردیئے۔

عوامی شکایات، ایف آئی آرز، فرد جرم، نو گو ایریا، سرچ آپریشن اور غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر پولیس اہلکاروں اور افسروں کو نمبر ملیں گے، اختراعی اور منفرد اقدامات سے پولیس افسروں کو اضافی نمبر ملیں گے جبکہ ٹاسک پورا نہ ہونے پر پولیس افسروں کے نمبر کاٹ لیے جائیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کوئی گینگ اور نو گو ایریا برداشت نہیں، مجرموں کو پتہ ہونا چاہیے کہ پکڑے گئے تو سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

مریم نواز کا پولیس افسران سے ملاقات کے دوران مزید کہنا تھا کہ سیاسی مداخلت سے خرابیاں جنم لیتی ہیں، بہت پریشر لیا لیکن سیاسی مداخلت پر فل سٹاپ لگا دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے