اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اورنج لائن ٹرین ٹریک کی مرمت کیلئے ٹھیکیداروں کو نوازنے کا پلان بن گیا

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(لاہور نیوز) اورنج لائن ٹرین ٹریک کی مرمت کے لئے ٹھیکیداروں کو مبینہ نوازنے کا پلان بن گیا۔

شہر کے میگا پراجیکٹ اورنج لائن ٹرین میں بھی بے ضابطگیاں آنا شروع ہو گئیں، 0.62 بلین ڈالر سے تعمیر ہونے والے انفراسٹرکچر کی مرمت کے نام پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی تیاری کر لی گئی۔

ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لئے قوانین کو پس پشت ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے، اورنج ٹرین ٹریک کی مرمت و بحالی کے لئے نیا کنٹریکٹر ہائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

معاہدے کے مطابق پانچ سال تک ٹریک کی مرمت و بحالی کی ذمہ داری کنٹریکٹر کی ہے، پانچ سال تک نجی کمپنی حبیب کنسٹرکشن اور زیڈ کے بی نے ٹریک مرمت کا کام کرنا ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ٹرین ٹریک کے سول سٹرکچر میں خرابیوں سے کنٹریکٹر کو آگاہ کیا، کنٹریکٹر نے ایک سال قبل کی گئی نشاندہی کو تاحال ٹھیک نہ کیا، دونوں کنٹریکٹرز نے اکتوبر 2025 تک اورنج ٹرین ٹریک کی مرمت کا کام کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق جولائی 2024 میں نجی کمپنی کو ٹریک کی مرمت و بحالی کا ٹھیکہ دے دیا جائے گا، ایک سال قبل ہی اورنج ٹرین کے کنٹریکٹر کو ریلیف دینے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے