11 Jun 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم شدید گرم ہے اور سورج بھی پوری آب و تاب کیساتھ چمک رہا ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد تک پہنچ گیا ہے تاہم شہر میں بادل برسنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔