اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مایا علی کی جامنی سوٹ میں نازک اداؤں پر مداح فریفتہ

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو ادا کارہ مایا علی کی جامنی سوٹ میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے۔

بے شمار پاکستانی ڈراموں و فلموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جنہوں نے مداحوں کے دل موہ لیے۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ جامنی اور گہرے سی گرین رنگ کے دو مختلف ملبوسات میں نظر آئیں جن میں ان کا حسن آسمان سے باتیں کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

جامنی رنگ کے لباس میں ملبوس اداکارہ نے زلفوں کو کھول رکھا ہے جبکہ کانوں میں بھاری جھمکے اور گہرا میک اپ مداحوں کی توجہ مایا کی جانب مبذول کروا رہا ہے۔

دوسرے کاسٹیوم میں مایا علی گہرے سی گرین رنگ کے جوڑے میں ملبوس نظر آئیں جہاں انہوں نے بالوں کو باندھ رکھا ہے اور لباس کی مناسبت سے گلے میں ہار اور کانوں میں بھاری جھمکے پہنے ہوئے ہیں۔

اداکارہ کے نئے فوٹو شوٹ پر مبنی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہےجبکہ کمنٹ سیکشن میں ان کے مداح محبتیں نچھاور کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے