اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 417.00 زندہ مرغی
  • 599.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.20 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 303.48 قیمت فروخت : 304.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 359.56 قیمت فروخت : 360.21
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.54 قیمت فروخت : 184.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.10 قیمت فروخت : 74.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.61 قیمت فروخت : 911.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3021 دس گرام : 2593
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سینئر اداکار جاوید شیخ فراڈ پر فراڈ کا مقدمہ درج

09 Jun 2024
09 Jun 2024

(ویب ڈیسک) نامور فلم اسٹار جاوید شیخ اور5 دیگر افراد کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ روات پولیس نے میاں بیوی کی درخواست پر نامور فلم اسٹار جاوید شیخ اور5دیگر افراد کے خلاف منافع کا مبینہ جھانسہ دے کر 50 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں دفعہ 420 فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ درج کرنے کا حکم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دیا تھا، پولیس نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کیلیے طلب کر لیا۔

امجد محمود اور اس کی اہلیہ ارم امجد نے درخواست میں بتایا کہ فلم اسٹار جاوید شیخ، جہاں زیب عالم، جمال خان، رانا زاہد، اظہر حسین اور سمیر جدون نے بلا کر جھانسہ دیا کہ سرمایہ کاری کرو7فیصد منافع ہر ماہ ملے گا، انھوں نے باقاعدہ اسٹیمپ پیپرز کے ذریعے معاہدہ کیا اور ہم نے 50 لاکھ روپے فراہم کردیے، اب کئی ماہ گزر گئے منافع مانگیں تو دھمکیاں دی جاتی ہیں، اصل سرمایہ ادا کرنے سے بھی انکار کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ سے انکار کیا تو مجبورہوکر  عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے