اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا آپ جانتے ہیں کینو کے چھلکوں میں کیا خوبیاں پوشیدہ ہیں؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کینو کے چھلکوں میں موجود افادیت سے متعلق تحقیق جاری کردی ۔

ماہرین کی حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پیٹ کے کچھ بیکٹیریا قلبی مرض کے لیے ہاضمے کے عمل کے دوران  مخصوص اجزاء کو استعمال کرتے ہوئے ہموار کرتے ہیں۔ اس دوران یہ بیکٹیریا ٹرائی میتھائلین این-آکسائیڈ (ٹی ایم اے او) پیدا کرتے ہیں۔ ٹی ایم اے او کی مقدار مستقبل میں قلبی مرض کی پیش گوئی کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

اس تحقیق میں سائنس دانوں نے فائٹو کیمیکلز سے بھرپور کینو کے چھلکے کے ایکسٹریکٹ (ماحصل) میں موجود ٹی ایم اے او کی پیداوار کم کرنے کی صلاحیت کا مطالعہ کیا۔تحقیق میں سائنس دانوں نے دو طرح کے ایکسٹریکٹ، پولر فریکشن اور نان پولر فریکشن کی آزمائش کی۔

تحقیق میں شامل ایک سائنس دان کا کہنا تھا کہ یہ فریکشنز حاصل کرنے کے لیے سائنس دانوں نے پولر اور نان پولر محلول کا استعمال کیا۔انہوں نے بتایا کہ اگر آپ دیکھیں کہ آپ کی سلاد میں پانی یا سرکہ موجود ہے تو وہ پولر فریکشن ہے جبکہ پانی کے علاوہ کوئی بھی چیز اگر تیل میں ہے تو وہ نان پولر فریکشن ہے، جو محلول استعمال کیے گئے وہ پانی یا تیل کے عین مطابق نہیں تھے بلکہ ان کی پولیریٹی ایک جیسی تھی۔

نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ چھلکوں کے نان پولر فریکشن ماحصل نے مؤثر انداز میں نقصان دہ کیمیاء کی پیداوار کو روکا۔محققین نے چھلکوں کے پولر فریکشن ماحصل میں فیرولوئے پیوٹریسین نامی ایک مرکب کی نشان دہی بھی کی جو ٹی ایم اے کی پیداوار میں ذمہ دار خامروں کی مزاحمت کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے