اپ ڈیٹس
  • 281.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.27 قیمت فروخت : 39.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.50 قیمت فروخت : 282.00
  • یورو قیمت خرید: 315.33 قیمت فروخت : 315.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.94 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.05 قیمت فروخت : 75.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.17 قیمت فروخت : 77.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.25 قیمت فروخت : 917.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339700 دس گرام : 291200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 311389 دس گرام : 266931
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3433 دس گرام : 2946
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین کی اہم کامیابی ،دوبارہ دانت اگانے والی دوا تیار کرلی

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے ایک ایسی دوا تیار کی ہے جو انسانی دانت کو دوبارہ اُگا سکتی ہے۔

سائنس دان ایسے افراد جن کے دانت گِر رہے ہوں یا گِر چکے ہوں کی مدد کے لیے کچھ کرنا چاہتے تھے۔یہ پیشرفت یوٹیرین سینسیٹائزیشن-ایسوسی ایٹڈ جین-1 (یو ایس اے جی-1) نامی اینٹی باڈی کا سالوں تک معائنہ کرنے کے بعد سامنے آئی ہے، جس کو چوہوں اور فیریٹ کے دانت کی نمو میں رکاوٹ پیدا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

2021 میں سائنس دانوں نے ایک مونو کونل اینٹی باڈی دریافت کی تھی جو یو ایس اے جی-1 کو بون مورفوجینیٹک پروٹین (بی ایم پی) نامی سالموں کے درمیان رابطے میں خلل ڈالتی تھی۔تحقیق کے شریک مصنف کا کہنا تھا کہ سائنس دان یہ جانتے تھے کہ یو ایس اے جی-1 کو دبایا جانا دانت کی نمو کے لیے مفید ہوتا ہے۔ تاہم، یہ بات معلوم نہیں تھی کہ آیا ایسا کرنا کافی ہوگا یا نہیں؟

فیریٹس ڈائی فائیو ڈونٹ جانور ہوتے ہیں اور ان کی دانتوں کی ترتیب بالکل انسانوں کی طرح ہوتی ہے۔ سائنس دانوں کو اب یہ دیکھنا ہے کہ یہ مماثلت کس حد تک ہے ؟کیوں کہ رواں برس ستمبر سے اس آزمائش کی ابتداء انسانوں پر کی جائے گی۔

11 مہینوں تک جاری رہنے والی یہ تحقیق 30 سے 64 برس کے درمیان 30 مردوں پر کی جائے گی، جن کا کم از کم ایک دانت نہیں ہوگا۔واضح رہے جانوروں پر کی جانے والی تحقیق میں دوا کے کسی قسم کے مضر اثرات سامنے نہیں آئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے