اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

صحت مند بیکٹیریا کو نقصان نہ پہنچانے والی اینٹی بائیوٹکس ایجاد

02 Jun 2024
02 Jun 2024

(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک نئی اینٹی بائیوٹک بنائی ہے جو صحت مند بیکٹیریا کو نقصان پہنچائے بغیر نقصان دہ بیکٹیریا کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

چوہوں پر کی جانے والی تحقیق میں یہ اینٹی بائیوٹک ادویات کی مزاحمت کرنے والے 130 سے زائد بیکٹیریا کے خلاف مؤثر پائی گئی۔

ماضی کی ایک تحقیق میں بتایا جا چکا ہے کہ عام اینٹی بائیوٹکس پیٹ کے بیکٹیریا کو متاثر کر سکتی ہیں، دیگر انفیکشن کے امکانات کو بڑھا سکتی ہیں اور معدے اور آنتوں، گردے، جگر اور دیگر مسائل کا سبب ہوسکتی ہیں۔

یونیورسٹی آف اِلینوائے اربانا-شیمپین سے تعلق رکھنے والے پروفیسر پال ہرگنروتھر کا کہنا تھا کہ جو اینٹی بائیوٹکس ہم انفیکشنز سے لڑنے کے لیے استعمال کرتے آرہے ہیں ان کے ہم پر کچھ منفی اثرات بھی ہوتے ہیں، انفیکشنز کا علاج کرتے ہوئے یہ ہمارے صحت مند بیکٹیریا کو بھی مار دیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سائنس دان اگلی جنریشن کی اینٹی بائیوٹکس کے متعلق سوچنا چاہتے تھے جو صحت مند بیکٹیریا کے بجائے صرف متاثرہ بیکٹریا کو مارنے کے لیے بنائی جائیں۔

تحقیق میں دیکھا گیا کہ زیادہ خوراکیں دینے پر دوا نے ای۔کولی، کے نمونیے اور ای کلوئیکے بیکٹیریا کو 90 فی صد تک ختم کر دیا تھا۔ ادویات کی مزاحمت کرنے والے بیکٹیریا  سیپٹیکیمیا یا نمونیا سے متاثر چوہوں کو جب یہ اینٹی بائیوٹک کھلائی گئی تو دوا نے سیپٹیسیمیا میں مبتلا 100 فی صد چوہوں جبکہ نمونیا میں مبتلا 70 فی صد چوہوں کو محفوظ کر لیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے