اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

خون میں پلاسٹک کے باریک ذرات کس حد تک خطرناک ہوسکتے ہیں؟جانئے

30 May 2024
30 May 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ خون میں پلاسٹک کے باریک ذرات کی موجودگی قلبی امراض کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق انسان کے خون میں پائے جانے والے یہ باریک ذرات انسان کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔مطالعے کے لیے محققین نے 20 صحت یاب افراد کے خون کے نمونے لیے۔ ان میں سے 18 افراد کے نمونوں میں انتہائی باریک پلاسٹک اور کیمیکل کے ذرات پائے گئے۔

سامنے آنے والے ذرات شفاف تھے اور ایک مائیکرو میٹر (1000 مائیکرو میٹر = ایک ملی میٹر) سے چھوٹے تھے۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہ ذرات جسم میں حرکت کر کے مختلف حصوں میں ذخیرہ ہوجاتے ہیں۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پلاسٹک کے ذرات جسم میں خون کے جمنے، سوزش میں اضافے، مدافعتی نظام کے کمزور ہونے اور دیگر امراض کا سبب ہوسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے