اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک انگلینڈ ویمنز ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا

26 May 2024
26 May 2024

(لاہورنیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ویمنز ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

انگلینڈ کے شہر ٹاؤنٹن میں ہونیوالی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تاہم ساتویں اوور میں بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان نے اپنی اننگ میں بغیر کسی نقصان کے 6.5 اوورز میں 29 رنز بنائے تھے، میچ منسوخ ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 29 مئی کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے