اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کے چیک اپ کیلئے ایم ایس سروسز ہسپتال کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

15 May 2024
15 May 2024

(لاہور نیوز) عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے چیک اپ کے لیے ایم ایس سروسز ہسپتال کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی سپیشل سینٹرل کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے چیک کے لیے ایم ایس سروسز ہسپتال کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو  پرویز الہٰی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے  تحریری حکم میں کہا کہ  چودھری پرویزالہٰی کا مکمل چیک اپ کیا جائے، میڈیکل بورڈ 21 مئی سے پہلے سابق وزیراعلیٰ کی میڈیکل رپورٹ جاری کرے، پرویز الہی کو آئندہ سماعت پر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ  ایف آئی اے کے مطابق مونس الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ انٹرپول کے پاس زیر التوا ہے، ایف آئی اے ملزم کی گرفتاری کے لیے دوبارہ انٹرپول سے رابطہ کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے