15 May 2024
(ویب ڈیسک) سی ٹی او کا میو ہسپتال کے گردونواح میں ٹریفک مسائل کا جائزہ لینے کیلئے دورہ،ایس پی سٹی منیر ہاشمی نے سی ٹی او عمارہ اطہر کو ٹریفک مسائل پر بریفنگ دی۔
سی ٹی او لاہور نے ہسپتال میں پارکنگ انتظامات کا جائزہ لیا اور میو ہسپتال کی دیواروں کے ساتھ تجاوزات کو ہٹانے کا حکم دیا ۔ نیلا گنبد، انارکلی کے گردونواح میں بھی تجاوزات ہٹانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
سی ٹی او عمارہ اطہر نے ایمرجنسی روڈز اور ایمرجنسی گیٹ کو ایمبولینسز و دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے کلیئر رکھنے کا حکم جاری کیا ۔سی ٹی او کی ڈی ایس پی کو ایم ایس اور سکیورٹی آفیسر سے ملاقات کی بھی ہدایت دی گئی۔