اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گندم سکینڈل کی نیب سے تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

13 May 2024
13 May 2024

(لاہور نیوز) گندم سکینڈل کی نیب سے تحقیقات کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں وزیر اعظم بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، سابق نگران وزیراعظم، نیب اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے پہلے دو ماہ میں 7.78 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی، حکومتی سطح پر بنائی گئی کمیٹی شفاف تحقیقات نہیں کر سکتی، حکومت خود گندم سکینڈل کا حصہ ہے، میرٹ پر تحقیقات ممکن نہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ  نیب کو گندم کے میگا سکینڈل کی تحقیقات کے لیے درخواست دی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ نیب کو گندم کے میگا سیکنڈل کی تحقیقات کا حکم دیا جائے، گندم سکینڈل کے محرکات کا تعین کر کے رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے