اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فائرنگ سے زخمی ٹریفک وارڈن عرفان اللہ جاں بحق، سی ٹی او کا اظہار افسوس

12 May 2024
12 May 2024

(لاہور نیوز) بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے ٹریفک وارڈن عرفان اللہ جاں بحق ہوگئے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے عرفان اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں لاہور ٹریفک پولیس شہید کی فیملی کے ساتھ ہے، شہید ٹریفک وارڈن عرفان اللہ ایماندار اور محنتی آفیسر تھا۔

شہید ٹریفک وارڈن عرفان اللہ نے سوگواران میں پانچ بیٹے اور بیوہ چھوڑی ہے ۔

واضح رہے گزشتہ روز محلے میں بچوں کی وجہ سے لڑائی ہورہی تھی کہ ٹریفک وارڈن عرفان اللہ اپنے بھائی کے ساتھ معاملہ رفع دفع کرانے پہنچے تو ملزمان نے دونوں بھائیوں پر فائرنگ کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے