اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نواب ٹاؤن: مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس اہلکار شہید، اے ایس آئی زخمی

10 May 2024
10 May 2024

(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ اے ایس آئی زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن تھانہ کی حدود میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوان ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنے آئے تو ملزمان نے دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ہلاک ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت خلیل کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی اے ایس آئی عبدالغفور کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دونوں پولیس اہلکاروں کا تعلق پاکپتن سے ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ اور 395 کے اشتہاری تھے، فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے