اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس اور وکلاء میں تصادم کا مقدمہ درج، پاکستان بار کونسل کی آج ہڑتال

09 May 2024
09 May 2024

(لاہور نیوز) گزشتہ روز لاہور کے علاقے جی پی او چوک میں پولیس اور وکلاء کے درمیان تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کا مقدمہ انسپکٹر جاوید کی مدعیت میں تھانہ پرانی انارکلی میں درج کیا گیا، مقدمے میں روڈ بلاک، تشدد، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق وکلاء کی بڑی تعداد پولیس پر حملہ آور ہوئی، وکلاء کے حملے میں ایس ایچ او نیو انارکلی، ایس ایچ او اچھرہ سمیت 5 اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کے تشدد اور احتجاجی وکلاء کی گرفتاریوں کے خلاف پاکستان بار کونسل نے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے ۔

یاد رہے کہ 8 مئی کو عدالتوں کی منتقلی اور وکلاء پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے باہر لاہور بار ایسوسی ایشن نے ریلی نکالی تھی۔

مطالبات کی منظوری کے لیے وکلاء نے لاہور ہائی کورٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے