اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وکلاء رہنماؤں کا آج صوبہ بھرمیں ہڑتال کااعلان

09 May 2024
09 May 2024

(ویب ڈیسک) وکلاء رہنماؤں کی جانب سے آج صوبہ بھرمیں ہڑتال کااعلان کیا گیا ہے ۔

وکلاءرہنماؤں نے آج لاہورہائیکورٹ بار میں مکمل ہڑتال کااعلان کردیا۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ ہم عدالتوں کیخلاف نہیں، صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں ، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز اور دیگر ذمہ دار پولیس افسران کو معطل کیا جائے۔

وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کچہری سے متعلق متنازعہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، 73روز سے ہڑتال کرتے رہے ہیں، صدر لاہور بار کی زیر قیادت ریلی جب جی پی او چوک پہنچی تو پولیس نے شیلنگ شروع کردی ، احسن بھون بھی شیلنگ سے متاثر ہوئے، 50 سے زائد وکلاء زخمی ، گرفتاربھی ہوئے، دہشتگری کی دفعات لگائی گئیں تو سمجھیں گے کہ پنجاب حکومت کارروائی کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج تمام ہائیکورٹ بارز اور صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال ہوگی۔ اگر وکلاء رہا نہ کیے گئے تو راست اقدام اٹھائیں گے۔

دوسری جانب سیکرٹری ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ وکلاء لاہور ہائیکورٹ بار میں مکمل ہڑتال کریں گے ،  ریلیاں نکالیں گے، پر امن احتجاج کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار وکلاء کو فوری رہا کیا جائے۔

صدر لاہور بار منیر بھٹی کا کہنا ہے کہ 8 مئی کو ہر سال یوم سیاہ منائیں گے ، اگر وکلاء کو رہا نہ کیا گیا تو دھرنا دیں گے ۔

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کامران بشیر مغل کا کہنا ہے کہ وکلاء کو تقسیم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، ہمیں رات کو پیغامات آ رہے تھے کہ احتجاج ختم کر دیں، زید المیعاد شیل اور کیمیکل ملا پانی وکلاء پر پھینکا گیا ، پچاس سے زیادہ وکلا زخمی اور پچاس سے زیادہ گرفتار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے