اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حج آپریشن کا کب سے آغاز ہوگا؟ فلائٹ شیڈول جاری

08 May 2024
08 May 2024

(لاہور نیوز) حج 2024ء کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون تک جاری رہے گا، پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اتریں گی۔

24 مئی تا 9 جون تک بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی، فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے، اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

کراچی سے 2 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے، لاہور سے 3 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہوں گے، ملتان سے دو پروازوں کے ذریعے 329 عازمین کرام سفر حج کا آغاز کریں گے، سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمین کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔

کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی، سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی، 259 حج پروازوں کے ذریعے سرکاری حج سکیم کے 68 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے، حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گا، 20 جون کو پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے