اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری دیدی

07 May 2024
07 May 2024

(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی، ملازمین کو جنوری 2024 سے جون 2024 تک تنخواہ جاری کی جائے گی۔

ای سی سی اجلاس میں خریف سیزن 2024 کیلئے یوریا کھاد کی ضروریات پوری کرنے کی حکمت عملی منظور کی گئی، ای سی سی نے ہدایت کی کہ خریف سیزن کے لئے یوریا کھاد کی قلت نہ ہونے دی جائے۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے 4 ارب 86 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ اور وزارت توانائی کیلئے 2.5 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے