اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس: صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی

07 May 2024
07 May 2024

(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی۔

آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کے خلاف کارروائی روکنے کی درخواست دائر کی۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ قانون کے مطابق آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، آصف علی زرداری جب تک صدر مملکت ہیں ان کے خلاف کیس آگے نہیں چل سکتا۔

نیب کی جانب سے خواجہ منظور بطور پراسیکیوٹر پیش ہوئے، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس کی کارروائی روکنے کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف اس وقت تک ریفرنس آگے نہیں چل سکتا جب تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے