اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کی کارروائی: قتل کا اشتہاری مجرم بیرون ملک سے گرفتار

07 May 2024
07 May 2024

(لاہور نیوز)پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سے کارروائی کرتےہوئے شہری کو اغوا کرکے قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ قتل کے اشتہاری مجرم  کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا  گیا ہے، اشتہاری مجرم ندیم اشرف نے 2022 میں تھانہ پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شہری کو اغوا کرکے قتل کیا تھا۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مجرم روپوش ہو کر بیرون ملک فرار ہوگیا  تھا،  پنجاب پولیس نے انٹرپول کی معاونت سے شہری کو متحدہ عرب امارات سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے