اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

06 May 2024
06 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان ایڈووکیٹ طالب میکن کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر وکلاء سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بغیر کسی اشتہار کے ہوئی تھی، یہ تقرری سیاسی بنیادوں پر ون مین ایجنڈا کے تحت ہوئی۔

اس حوالے سے درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایک آئینی ادارے میں ایک ریٹائرڈ افسر کو تعینات کرنا ملک اور قوم کے ساتھ زیادتی ہے، عدالت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے