اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمر سرفراز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کیخلاف درخواست پر کارروائی ملتوی

07 May 2024
07 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف درخواست پر کارروائی ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے  عمر سرفراز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ دینے کے خلاف درخواست پر  سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہیں کی، پولیس نے تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت دہشت گردی عدالت کے جج کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے  درخواست پر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔

عدالت عالیہ نے  سرکاری وکیل کی استدعا منظور کرلی اور عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ دینے کیخلاف درخواست پر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے