اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

زائد گندم خریداری کے حوالے سے مزید ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے

06 May 2024
06 May 2024

(لاہور نیوز) صاف گندم اور کیڑوں والی گندم کے جہازوں کے معاملے پر مزید ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے۔

دنیا نیوز / لاہورنیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق گندم درآمد کے معاملے پر پانچ فیڈرل ویٹ بورڈ اجلاس ہوئے، 19 دسمبر 2023 کے اجلاس میٹنگ منٹس کے مطابق سابق سیکرٹریز عثمان اور مجیب الرحمٰن نے زائد گندم کی مخالفت کی۔

بورڈ میٹنگ کے تیسرے اجلاس سے قبل 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ ہو چکی تھی، ذرائع کے مطابق فوڈ سکیورٹی کمشنر امتیاز گوپان نے تیسرے اجلاس کے میٹنگ منٹس جاری نہ کئے، 23 فروری 2024 کے چوتھے اجلاس میں زائد گندم منگوانے کی منظوری دی گئی، اس اجلاس میں بھی سیکرٹری فوڈ پنجاب عثمان علی نے مخالفت کی جن کا کہنا تھا سرکاری گندم کے سٹاکس فلور ملز مالکان نہیں خرید رہے۔

دوسری جانب درآمدی گندم پر مچے واویلا کی گتھی سلجھ گئی، رپورٹ کے مطابق باہر سے گندم لے کر 214 جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے، پہلا بلغاریہ کا جہاز 26 ستمبر 2023 کو 49 ہزار 698 میٹرک ٹن گندم لے کر آیا لیکن اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک 13 لاکھ میٹرک ٹن کیڑوں والی گندم لیکر 28 جہاز آئے۔

منسٹری آف فوڈ سکیورٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 36لاکھ میٹرک ٹن گندم میں سے 13 لاکھ میٹرک ٹن گندم کیڑے مکوڑوں والی تھی۔

وزیر اعظم پاکستان کو سیکرٹری کیبنٹ کی طرف سے رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے