اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہربھر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن، درجنوں مقدمات درج

05 May 2024
05 May 2024

(ویب ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او) عمارہ اطہر کے حکم پر شہر بھر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا گیا ۔

سرکل آفیسر مغلپورہ کی جانب سے جی ٹی روڈ، کینال روڈ، سنگھ پورہ پر تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا گیا، جبکہ ڈی ایس پی شاہدرہ نے راوی روڈ،  ٹمبر مارکیٹ، ڈی ایس پی صدر نے ٹھوکر نیاز بیگ پر آپریشن کیا ۔ تمام سرکل میں تجاوزات قائم کرنے والوں کو آگاہی و وارننگ نوٹسسز موصول کروائے گئے۔

رواں سال تجاوزات قائم کرنے پر 550 مقدمات درج کروائے گئے۔ شہر بھر میں 9 شاہراہوں پر میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے اینٹی انکروچمنٹ کیمپ بھی قائم کردیا گیا۔

سی ٹی او لاہور نے ڈویژنل افسران، سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز کو بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات نہ ہٹانے پر دکانداروں کےخلاف بلاتفریق مقدمات درج کروائے جائیں، شہر میں ٹریفک کا پہیہ رکنا نہیں چاہیے، تاجر یونینز سے مل کر دکانوں کے آگے لگی تجاوزات کو فوری ہٹایا جائے، رانگ پارکنگ اور  تجاوزات قائم کرنا ٹریفک جام کا بڑا مسئلہ ہے۔ تاجروں کے تعاون کے بغیر ٹریفک مسائل کا حل ممکن نہیں، مارکیٹوں میں ون وے ٹریفک روکنے کےلئے اضافی نفری تعینات کردی۔

سی ٹی او لاہور  کا کہنا ہے کہ ٹریفک مسائل کے ممکنہ حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، شاہراہوں پر تجاوزات قائم کرنا قبضہ کرنے کے مترادف ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے