اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں بھی ڈاکو بے لگام، شہری سے گھر کی دہلیز پر 18 لاکھ لوٹ لیے

04 May 2024
04 May 2024

(لاہورنیوز) کراچی کے بعد لاہور میں بھی ڈاکو بلا خوف و خطر شہریوں کو لوٹنے لگے، شہری سے گھر کی دہلیز پر لاکھوں روپے لوٹ لئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ساندہ میں موٹر سائیکل سوار 2 مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے شہری سے اسلحے کے زور پر گھر کی دہلیز پر 18 لاکھ روپے نقدی چھین لی، ملزم جاتے جاتے شہری کو گولی مار کر زخمی کر گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  موٹرسائیکل سوارڈاکو شہری سے پیسوں سے بھرا باکس چھینتا ہے اور چھینا جھپٹی کے دوران دوسرا ساتھی  فائرنگ کر دیتا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے