اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع نہ ہونے کیخلاف درخواست خارج

04 May 2024
04 May 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے 3 ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع نہ ہونے کیخلاف درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے کے مطابق 2019 میں تینوں ملازمین ایف آئی اے سائبر کرائم میں بطور سب انسپکٹر کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کئے گئے تھے، ڈیپارٹمنٹ سلیکشن کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق تینوں ملازمین کی کارکردگی ٹھیک نہیں تھی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ رپورٹ کے مطابق تینوں ملازمین کیخلاف محکمانہ انکوائریاں بھی جاری ہیں، ڈیپارٹمنٹ سلیکشن کمیٹی نے تینوں ملازمین کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم نامے میں کہا کہ اس مرحلے پر ان ملازمین کی مدت ملازمت کے کنٹریکٹ میں توسیع کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کہا جا سکتا، لہٰذا ان ملازمین کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ کومل انور، تنویر احمد اور فرحان علی نے مدت ملازمت میں توسیع نہ ہونے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے