اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

5 کروڑ سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے کا معاملہ، بینک کے 3 ملازمین گرفتار

03 May 2024
03 May 2024

(ویب ڈیسک) نجی بینک میں 5 کروڑ سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے کا معاملہ،ایف آئی اے نے تین بینک ملازمین کو بھی گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں برانچ منیجر شیر قدوس،آپریشن منیجر محمد عاطف اور سی ایس او عبدالرحمان شامل ہیں۔

دوسری جانب  بینک میں تعینات  کیشیئر کے ڈیف ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کیشیئر پاکستان کی ڈیف کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی بھی رہا ہے، ایف آئی اے نے کیشیئر کا بیان بھی قلم بند کر لیا ۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی کرنسی میں گرفتار ملزم نوٹ بنانے میں استعمال ہونے والی سیاہی کا کاروبار بھی کرتا تھا ۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزم جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث نظر آتا ہے ۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے 2 روز قبل ملزم ہارون کو لاہور سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم ہارون پر پشاور کے نجی  بینک میں مبینہ طور پر 5 کروڑ سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے کا الزام ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے