اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کی کارروائیاں، 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد، 7ملزمان گرفتار

03 May 2024
03 May 2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 10 کارروائیوں میں2 ٹن133 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور،کراچی،کوئٹہ،راولپنڈی،قلعہ عبداللہ ، حب،اسلام آباد،طورخم اور اٹک میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران دوٹن سے زائدچرس،5کلو600گرام ڈیازیپام برآمدکرلی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق کارروائی میں2کلو 400گرام افیون، ایک کلو860گرام آئس برآمدکی گئی، ایک اور کارروائی میں 580 گرام ہیروئن،14 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے