اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 314.00 زندہ مرغی
  • 455.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.72 قیمت فروخت : 906.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248000 دس گرام : 212600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227332 دس گرام : 194882
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3055 دس گرام : 2622
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری چیلنج، درخواست قابل سماعت ہونے بارے جواب طلب

02 May 2024
02 May 2024

(لاہور نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے ایڈووکیٹ طالب حسین کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ  چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بغیر کسی اشتہار کے ہوئی تھی، سکندر سلطان راجہ کی تقرری سیاسی بنیادوں پر ون پوائنٹ ایجنڈا کے تحت ہوئی، ایک آئینی ادارے میں ایک ریٹائرڈ افسر کو تعینات کرنا ملک و قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔

درخواست گزار نے  عدالت سے استدعا کی کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیا  جائے۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتےہوئے مؤقف اپنایا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے، ایسی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہونی چاہیے۔

بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست گزار سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے