اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رائیونڈ: فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے راہگیر جاں بحق، 4 افراد شدید زخمی

03 May 2024
03 May 2024

(لاہور نیوز) رائیونڈ میں واقع فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کا واقعہ رائیونڈ کے علاقے سندر میں پیش آیا، دھماکے سے 3 منزلہ فیکٹری زمین بوس ہو گئی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، واقعے میں ایک راہگیر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، طویل جدوجہد کے بعد ملبہ ہٹایا، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، بوائلر پھٹنے کے دوران فیکٹری میں کتنے مزدور کام کر رہے تھے یہ ابھی معلوم نہیں ہو سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے