اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 314.00 زندہ مرغی
  • 455.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.72 قیمت فروخت : 906.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248000 دس گرام : 212600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227332 دس گرام : 194882
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3055 دس گرام : 2622
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہائیکورٹس میں بغیر تحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج

02 May 2024
02 May 2024

(لاہور نیوز) ہائیکورٹس میں بغیر تحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

عدالت عالیہ میں بغیر تحریری امتحان ججز کی تقرری کیخلاف درخواست ایڈووکیٹ محمد اکمل خان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور جوڈیشل کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا  ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریری امتحان کے بغیر ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کے آرٹیکل 25 ،دو اے اور 8 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ میں تقرری کے لیے ججز کا تحریری امتحان لازمی قرار دیا جائے، ہائیکورٹ میں ججز کی شفاف تقرری میرٹ کے اصولوں کے مطابق کی جائے، جوڈیشل کمیشن کے رولز 2010 کی کلاز 3،سب رول 2کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے