اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی طوفانی بارشیں متوقع

30 Apr 2024
30 Apr 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارشیں ہوں گی۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بھی بادل برسیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کل سے بارشوں کا سلسلہ ختم ہو جائے گا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے